امریکی جیل میں ڈرون کے ذریعے موبائل اور منشیات کی فراہمی

Last Updated On 30 September,2019 03:49 pm

اوہائیو: (روزنامہ دنیا) سوشل میڈیا پر امریکی جیل میں آسمان کو تکتے قیدیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں فضا سے موبائل فون گرتے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دراصل جرائم پیشہ افراد کی امریکی جیل میں قید اپنے ساتھیوں کو موبائل فونز اور منشیات کی فراہمی کیلئے ڈرون سروس کے استعمال کا ایک جدید طریقہ ہے جسے سی سی ٹی وی کیمرے نے محفوظ کر لیا۔

جرائم پیشہ افراد جدید ٹیکنالوجی کو جرائم کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن یہ ہوشیاری زیادہ دیر چل نہیں پاتی اور آخر کار دھر لئے جاتے ہیں جیسا کہ سی سی ٹی وی کیمرے نے یہ جرم ہوتا محفوظ کر لیا۔