’بھکاری خاتون’ کے بینک اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے برآمد

Last Updated On 06 October,2019 07:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) یوں تو دنیا بھر میں اکثر شاہراہوں سمیت جگہوں پر مانگنے والے ملتے ہیں، ان میں اکثریت کی تعداد خود کو معذور ظاہر کر کے بھکاری بنتے ہیں اور لوگوں سے پیسے مانگتے ہیں، اسی طرح ایک حیران کیس لبنان سے سامنے آیا ہے جہاں بھکاری خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے ملے ہیں۔

عرب خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق لبنان کی بھکاری خاتون کے بینک اکاؤنٹ سے 33 لاکھ اماراتی درہم (9 لاکھ امریکی ڈالر) کے بقدر رقم کا انکشاف ہوا ہے جو پاکستان روپوں میں 13 کروڑ 86 لاکھ روپے بنتی ہے۔

یہ انکشاف اس وقت ہوا جب امریکی محکمہ خزانہ نے لبنان کے جمال ٹرسٹ بینک کو بند کیا۔ اگست میں امریکی انتظامیہ نے مبینہ طور پر حزب اللہ کی مالیاتی مدد کے الزام لگایا تھا جسکے بعد لبنانی حکومت نے بینک بند کردیا تھا۔

 

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان میں مرکزی بینک کے گورنر ریاد سلامے نے جمال ٹرسٹ بینک کے کھاتے داروں کو یقین دلایا ہے کہ بینک بند ہونے کے باوجود ان کی رقم محفوظ ہے۔

چند روز قبل بدھ کو لبنانی مرکزی بینک میں دو چیک دیئے گئے جو سوشل میڈیا پر مشہور ہوئے اور دونوں چیک خاتون وفا محمد الاود سے تعلق رکھتے تھے۔

اس دوران معلوم ہوا کہ ایک خاتون بھکاری کے چیک ہے جو 18 لاکھ درہم اور 14 لاکھ درہم کی مالیت کے ہیں۔ یہ خاتون پورے دن شہر کے بڑے ہسپتال کے باہر بھیک مانگتی رہتی ہیں اور حجن وفا کے نام سے مشہور ہیں۔

ہسپتال کا عملہ اس خاتون سے واقف ہے اور جیسے ہی ان کی بے تحاشہ دولت کی خبر مشہور ہوئی لوگوں نے وفا پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔جیسے یہ خبر عالمی سطح پر آئی تو ہر کوئی حیران رہ گیا اور جنگل میں آگ کی طرح یہ خبر وائرل ہو گئی۔