انقرہ: (نیٹ نیوز) ترکی کے محکمہ آثار قدیمہ نے 5 ہزار 700 سال قدیم 6 سالہ بچے کا ڈھانچہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی اور دیگر ممالک کے محکمہ آثار قدیمہ کے ماہرین مشرقی ملاطیہ صوبے کے علاقے ارسلان تپہ میں کھدائی کر رہے تھے کہ اس دوران ایک مکان سے یہ ڈھانچہ دریافت ہوا۔
ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ انہیں جس مقام سے ملا وہ تانبے کا بنا ہوا گھر تھا جس کے بارے میں یہ امکان ہے کہ یہ ہزاروں سال پرانا ہے۔
بچے کے بازوؤں اور گردن سے موتی ملے جس سے لگتا ہے کہ بچہ کسی معتبر گھرانے کا تھا۔