بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک وہیل نہر سے نکل کر باہر آ گئی

Last Updated On 07 October,2019 11:30 am

برسلز: (روزنامہ دنیا) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں ایک وہیل نہر سے نکل کر باہر آ گئی جس کو دیکھ کر سب حیران رہ گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ وہیل اصلی نہیں بلکہ یہ ایک زخمی وہیل کا مجسمہ ہے، جس کو گلوبل وارمنگ کے باعث آبی ماحولیاتی نظام کو لاحق خطرات کو اُجاگر کرنے کیلئے نصب کیا گیا ہے۔

ماہر فنکاروں کا بنایاہوا یہ مجسمہ بین الاقوامی وائٹ نائٹ پروگرام کا حصہ ہے جس کا مقصد ماحول پر بنی نوح انسان کے وجہ سے ہونیوالے اثرات کا جائزہ لینا ہے۔ اس مجسمے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کا رش لگ گیا اور سوشل میڈیا پر بھی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔