اوسلو: (روزنامہ دنیا) ناروے میں اٹلانٹک روڈ پر تعمیر ہونیوالے سٹورسیس ڈیٹ برج کو دور سے دیکھنے پر ایسا لگتا ہے کہ اس کا اختتام نیچے گہری کھائی میں ہوگا اور انجان لوگ اسے دیکھ کر اپنی گاڑیاں بھی موڑ لیتے ہیں مگر یہ نظروں کے دھوکے کے سوا کچھ بھی نہیں۔
یہ 5 میل طویل شاہراہ 1989 میں تعمیر ہوئی اور سیاحوں میں مقبولیت اختیار کر گئی اور اس کی وجہ یہ پل ہی تھا۔ اس پل کو اس طرح تعمیر کیا گیا ہے کہ یہ دور سے نظروں کو دھوکہ دیتا محسوس ہوتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ بلندی پر موڑ کے بعد آگے گاڑی نیچے گہرے پانیوں میں گر جائے گی۔