روشنی جذب کرنے والی جیکٹ سال کی بہترین ایجاد قرار

Last Updated On 03 October,2019 10:19 am

لندن: (روزنامہ دنیا) روشنی جذب کرنے والی جیکٹ کو گزشتہ سال کی بہترین ایجاد قرار دے دیا گیا ہے، یہ جیکٹ ایک پودے کی طرح کام کرتی ہے یعنی یہ سورج کی روشنی جذب کرکے توانائی جمع کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس پر لائٹ ڈال کر کچھ بھی لکھا جا سکتا ہے اور وہ الفاظ گھنٹوں تک جیکٹ پر چمکتے ہیں، پولیس اہلکار یا ٹریفک ہموار رکھنے والے سرکاری افراد بھی اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

یہ جیکٹ اتنی نرم و ملائم ہے کہ اسے تہہ کر کے مٹھی میں لے لیں۔ اور سب سے اہم بات کہ زیادہ اندھیرے میں یہ اتنی زیادہ روشن ہو جاتی ہے، اس سے قبل دن کی روشنی اور توانائی جذب کرکے رات میں چمکنے والے کپڑے صرف تجربہ گاہ تک ہی محدود تھے لیکن یہ جیکٹ حقیقی دنیا میں اپنا کرشمہ دکھاتی ہے۔ مزے کی بات اس سے پسینہ باہر نکل جاتا ہے لیکن بارش کا پانی اندر نہیں آ سکتا، یعنی یہ واٹر پروف بھی ہے۔