منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن کے ایک سکول میں ایان فرانسس مینگا کے جی ٹیچر ہیں اور ان کی عمر 22 سال ہے لیکن اپنے قد کاٹھ اور چہرے مہرے کی وجہ سے یہ بالکل چھوٹے بچے کی طرح نظر آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی بار اجنبی انہیں دیکھ کر دھوکا کھا جاتے ہیں اور سکول میں پڑھنے والا بچہ سمجھ بیٹھتے ہیں۔ اپنی کیفیت کے بارے میں ایان فرانسس کا کہنا ہے کہ وہ بچپن ہی سے بہت بیمار رہے ہیں، شاید اسی وجہ سے ان میں بلوغت کی علامات نمودار نہیں ہوسکیں۔
ایان مینگا آج بھی دیکھنے میں بچے ہی نظر آتے ہیں۔ ان کا قد 5 فٹ 4 انچ ہے تاہم انداز بچوں والا ہی ہے۔