قاہرہ: (روزنامہ دنیا) امریکا نے دو ہزار سال قدیم حنوط شدہ خاتون کی لاش کو مصر کے حوالے کر دیا، یہ ممّی چوری کر کے امریکی عجائب گھر پہنچائی گئی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی عجائب گھر نے رمسس اول کی 2100 سال قدیم حنوط شدہ لاش دوبارہ مصر منتقل کر دی، ممی کے بارے میں ماہرین کا خیال ہے کہ وہ تین ہزار برس قبل مصر کے حکمران کی اہلیہ کی ہے۔
تابوت میں رکھی ہوئی لاش کو مصر کے پرچم میں لپیٹ کر نیویارک سے بذریعہ جہاز قاہرہ منتقل کیا گیا جہاں مصری حکام نے اسے وصول کیا اور پھر عجائب گھر منتقل کر دیا۔ مصری محکمہ آثار قدیمہ نے حنوط شدہ لاش کو تاریخی مندر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اس سے قبل اُسے عجائب گھر میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا تاکہ عوام اسے دیکھ سکیں۔