بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں اپنی نوعیت کا انوکھا اور منفرد شاہکار عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے، 180 میڑ اونچائی پر 500 میٹر سے زائد طویل ایسکلیٹر چینی ماہرین نے شب و روز کی محنت سے تیار کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ طویل ایسکلیٹر(بجلی سے چلنے والی سیڑھیاں) عوام کیلئے کھول دی گئی ہیں جو لوگوں کو طویل اونچائی چڑھنے اور تھکن سے بچانے کیلئے بنائی گئی ہیں۔ 180 میٹر اونچائی پر جاتی اس 518 میٹر طویل ایسکلیٹر کا پورا سفر 12منٹ میں مکمل ہوتا ہے جب کہ اس سے قبل لوگوں کو یہ سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑتا تھا۔
ایسکلیٹر پر سفر کرنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رُخ کر رہی ہے ۔ اس منفرد شاہکار سے لطف اندوز ہونے کیلئے سیاح بھی یہاں کا رخ کر رہے ہیں۔