بنکاک: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ میں 6 جنگلی ہاتھی ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں آبشار میں گر کر ہلاک ہو گئے جبکہ پہاڑ کی چوٹی پر آبشار کے اوپر پھنسے دیگر دو ہاتھیوں کو بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق تھائی لینڈ کے صوبے ناکھون راچا سیما کے کھاؤیائی نیشنل پارک میں روک نامی آبشار کی بلندی اڑھائی سو فٹ سے زائد ہے جسے جہنم کی کھائی بھی کہا جاتا ہے۔
گزشتہ روز8 ہاتھی یہاں سے گزر رہے تھے کہ پھسل گئے اور ایک دوسرے کو بچانے کی کوش میں 3 سالہ بچے سمیت 6 ہاتھی کھائی میں گر گئے، باقی 2 کو ریسکیو کرنے کی کوشش جاری ہے۔