جوہانسبرگ: (روزنامہ دنیا) جنوبی افریقہ میں شیر کی فوٹوگرافی کیلئے سیاحوں اور فوٹوگرافرز کو آسانی فراہم کرنے کیلئے شیشے کا باکس نصب کر دیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ میں جنگل کے شیر سے آنکھیں چار کرنے کیلئے کنزرویشن پارک میں شیشے کا باکس نصب کر دیا گیا۔ این جی او کی جانب سے نصب کئے جانے والے اس شیشے کے باکس کا مقصد جہاں سیاحوں اور فوٹو گرافرز کو شیروں کو انتہائی قریب سے دیکھنے کا مواقع فراہم کرنا ہے وہیں شیروں کے تحفظ کیلئے فنڈز کا حصول بھی ہے۔
شیشے کی تنصیب کے بعد سیاحوں کا رش بڑھ گیا ہے جو شیروں کو انتہائی قریب سے نہ صرف دیکھ سکتے ہیں بلکہ اب تو ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے ہیں۔