ریاض ونٹر ونڈر لینڈ کا افتتاح، 42کھیلوں اور شوز کا اہتمام

Last Updated On 25 October,2019 10:58 am

ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ’’ونٹر ونڈر لینڈ‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا جو دسمبر تک جاری رہے گا۔ بڑی بڑی نصب شدہ سکرینز پر نئی فلموں کی نمائش جاری ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ونٹر ونڈر لینڈ میں ہر عمر کے افراد کے ذوق اور معیار کو سامنے رکھتے ہوئے مختلف قسم کے 42 کھیلوں اور شوز کا اہتمام بھی کیا گیا ہے ۔ ونٹر ونڈر لینڈ میں مشرق وسطیٰ کے سب سے بڑے سکیٹنگ ٹریک کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

ونٹر ونڈر لینڈمیں دیو ہیکل سکرین بھی نصب کی گئی ہے جس پر نئی فلمیں دکھائی جا رہی ہیں، سیاح کھلی ہوا میں لگائی گئی کرسیوں اور بینچوں پر بیٹھ کر فلمیں دیکھ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ریاض ونٹر ونڈر لینڈ دسمبر کے آخر تک جاری رہے گا۔