بیٹی نے 74سال بعد ماں کی لی کتاب لائبریری واپس پہنچا دی

Last Updated On 24 October,2019 11:55 am

نیویارک: (روزنامہ دنیا) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی خاتون نے 74 سال بعد والدہ کی لی کتاب لائبریری انتظامیہ کو واپس لوٹا دی، سات دہائیوں بعد ملنے والی کتاب کو دیکھ کر عملہ بھی حیران رہ گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برکیلی پبلک لائبریری کا عملہ اس وقت ورطہ حیرت میں مبتلا ہوا جب ایک خاتون وہ کتاب واپس کرنے پہنچ گئی جو 1945 میں ان کی والدہ نے حاصل کی تھی اور پر واپس کی تاریخ اسی سال 10 ستمبر کی درج تھی۔

دُرہم نامی خاتون نے بتایا کہ تعلیم سے فراغت کے بعد وہ گھر کی صفائی کر رہی تھیں کہ اس دوران انہیں یہ کتاب ملی تھی، ان کو احساس ہوا کہ یہ کتاب لائبریری کی امانت ہے اور ہر حال میں واپس پہنچانی چاہئے۔