ریورڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) ماہرین نے دنیا کا سب سے زیادہ چیخنے والا پرندہ دریافت کر لیا جس کی آواز کی شدت 125 ڈیسی مل ہے اور اسے ’’وائٹ بیل برڈ‘‘ کہا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا نر پرندہ تیز آواز میں چلانے کا ماہر ہے۔ ماہرین نے اسے زمین کا سب سے تیز آواز والا پرندہ قرار دیا کیونکہ آواز کے ثبوت مل گئے ہیں۔
بعض پرندے خوبصورت چہچہاہٹ اور سریلی آواز سے پہچانے جاتے ہیں لیکن وائٹ بیل برڈ کی آواز ہارن جیسی ہوتی ہے، کبھی یوں لگتا ہے کہ یہ آواز کسی ڈیجیٹل سسٹم سے خارج ہو رہی ہے۔ یہ شمالی برازیل میں امیزون کی پہاڑیوں پر رہتا ہے۔