بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے صوبہ ژی جیانگ کے ضلع شانگیو کے ایک گاؤں میں زہریلے سانپ نے 60 سالہ زینگ نامی کسان کو انگلی پر ڈس لیا۔
اسے کاٹنے والا سانپ پٹ وائپر تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس کا کاٹا چند قدم بھی نہیں چل پاتا اور مر جاتا ہے، کسان نے اسی خیال کے تحت اپنی انگلی کاٹی اور 80 کلو میٹردور بڑے شہر ہینگزو کے ہسپتال پہنچا۔
ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت ٹھیک ہے اور کسی قسم کی خطرناک علامات کا سامنا نہیں ہوا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے انگلی کاٹنے کی ضرورت نہیں تھی، درحقیقت ڈسنے والا زیادہ زہریلا نہیں تھا۔