چور پیسوں کا باکس چھوڑ کر 50 ہزار روپے کا پیاز لے اڑا

Last Updated On 29 November,2019 09:50 am

کولکتہ: (روزنامہ دنیا) بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں ایک چور سبزی کی دکان سے 50 ہزار روپے کی پیاز اور کچھ لہسن، ادرک چرا کر بھاگ گیا تاہم اس نے وہاں رکھے پیسوں کے باکس کو ہاتھ تک نہیں لگایا۔

 

میڈیا رپورٹ کے مطابق دکان کے مالک اکشے داس کے مطابق جب وہ دکان پر پہنچا تو وہاں چیزوں کو چاروں طرف بکھرے دیکھا، وہ سمجھ گیا کہ رات میں دکان میں چوری ہوئی ہے۔

دکان کے مالک نے جب پیسوں کے باکس میں اپنے پیسے گنے تو وہ پورے تھے مگر پیاز کی کئی بوریوں سمیت کچھ لہسن اور ادرک بھی دکان سے غائب تھے۔
واضح رہے کہ بھارت میں پیاز کی قیمت تقریبا 100 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جس کے باعث چور نقدی کی بجائے پیاز کو قیمتی سمجھ کر چرانا زیادہ اہم جانتے ہیں۔