لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں چور مختلف طرز اپناتے ہوئے چوری کرتے ہیں اور مالکان کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے طرح طرح کے طریقے اختیار کرتے ہیں۔ چوری کرنے پر سینکڑوں فلمیں ہالی ووڈ، بالی ووڈ میں بن چکی ہیں، تاہم چوری کی ایک حیران کن خبر وینزویلا سے آئی ہے جہاں پر ایک خاتون نے جینز چرانے کا انوکھا انداز اپنایا اور اسکی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کی دوکان کی وائرل ہونے والے ویڈیو میں خاتون کو خاتون کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے کسی دکان سے 8 جینز کی پینٹیں چرائی اور اس کے لیے انہوں نے انوکھا طریقہ اپنایا۔
ویڈیو میں خاتون ایک باتھ روم میں موجود ہیں اور ایک ایک کرکے جینز کی پینٹ اتارتی جارہی ہیں جن کی مجموعی تعداد 9 تھی۔
خاتون نے انتہائی چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوری کی تاہم یہ بات ابھی سامنے نہیں آسکی یہ واقعہ وینزویلا کس دکان یا مال میں پیش آیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک 40 لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس پر حیرانی کا اظہار بھی کر چکے ہیں۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا کہ سوشل میڈیا پر کسی خاتون کا چوری کا واقعہ وائرل ہوا ہو بلکہ اس سے قبل بھی اگست میں ایک واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں تین خواتین کا ڈکیتی کا منصوبہ ناکام ہوگیا تھا کیونکہ ان میں سے ایک خاتون اسی اسٹور کے اندر اپنا بچہ بھول گئی تھی۔