برلن: (روزنامہ دنیا) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ایڈونچر کے شوقین افراد کیلئے انڈور ویو سرفنگ پول کھل گیا۔ اس مصنوعی ویو پول میں چھ اعشاریہ ایک میٹر تک بلند لہریں بنتی ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عام طور پر ایڈونچر کے شوقین من چلے سمندر کی بُلند لہروں پر سرفنگ کرتے نظر آتے ہیں لیکن اب سرفنگ کیلئے سمندر جانے کی ضرورت نہیں۔
برلن میں ایڈونچر کے شوقین منچلوں کے لئے انڈور ویو سرفنگ پول کھول دیا گیا ہے جہاں منچلے سرفنگ کے مزے لے سکیں گے۔ اس مصنوعی ویو پول میں چھ اعشاریہ ایک میٹر بلند لہریں بنتی ہیں اور منچلے سرف بورڈ کے ذریعے سرفنگ کر کے اپنی شوق کی تکمیل کرسکتے ہیں۔
اس سرفنگ پول کی خاص بات یہ ہے کہ اپنی مرضی سے لہروں کی رفتار یا بلندی بھی سیٹ کی جا سکتی ہے جو چھوٹے بچوں یا نئے سرفرز کیلئے سیکھنے کا سنہری موقع ثابت ہو گی۔