واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) امریکا میں مسلسل ایک گھنٹے سے ایک ہی دائرے میں گھومتی رہنے والی کار کا ڈرائیور ایک کتا نکلا جو غلطی سے کار میں بند ہو گیا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا میں کار پراسرار طور پر ایک گھنٹے سے ایک ہی دائرے میں گھوم رہی تھی جب کہ ڈرائیونگ سیٹ خالی نظر آرہی تھی۔
اہل محلہ نے خوف زدہ ہو کر پولیس کو فون کیا، پولیس اہلکار ٹیکنالوجی کی مدد سے کار کو روکنے میں کامیاب ہو گئے اور ایک کوڈ کے ذریعے کار کے دروازے کو کھولا گیا تو کار میں سے ایک کتا برآمد ہوا جسے مالک غلطی سے کار میں چھوڑ گیا تھا۔
پولیس نے مالک کو طلب تو کر لیا تاہم اسے وارننگ دینے کے بعد جانے کی اجازت مل گئی، مالک کا کہنا تھا کہ وہ غلطی سے کتے کو کار میں بھول گیا تھا۔