ایمسٹرڈیم: (روزنامہ دنیا) ہالینڈ کی یونیورسٹی کا 9 سالہ طالبعلم لورینٹ سائمنز جلد ہی الیکٹرک انجینئرنگ کی تعلیم مکمل کر کے دنیا کا کم عمر ترین گریجویٹ بننے والا ہے۔
میڈیار پورٹس کے مطابق لورینٹ سائمنز بیلجیئم کے شہر اوسٹینڈ میں پیدا ہوا اور اب ہالینڈ کی آئینڈ ہوون یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں الیکٹریکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رہا ہے۔
یونیورسٹی میں داخلے کے وقت لورینٹ کی عمر آٹھ برس تھی، کسی بھی طالب علم کو یہ ڈگری حاصل کرنے میں 3 سال لگتے ہیں لیکن لورینٹ کا آئی کیو بے حد زیادہ ہے وہ صرف 9 ماہ میں یہ ڈگری حاصل کرلے گا۔