86 سینٹی گریڈ درجہ حرارت والا پُراسرار ابلتے پانی کا دریا

Last Updated On 21 November,2019 11:51 am

لیما: (روزنامہ دنیا) جنوبی امریکہ کے ملک پیرو کے علاقے ایمیزون میں پُراسرار ابلتے پانی والا دریا موجود ہے، محققین کے مطابق بارش کا پانی جب زمین کے نیچے گیا تو زمینی توانائی سے گرم ہو گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیرو کے ارضیاتی سائنسدان اینڈریس روزو کو بھی اس بات کا یقین نہیں تھا تاہم انہوں نے خود جا کر دیکھا اور بتایا کہ دریاکا پانی بہت زیادہ گرم تھا، تھرمامیٹر سے چیک کیا تو پانی کا درجہ حرارت 86 ڈگری سینٹی گریڈ نکلا، جو مکمل طور پر ابل تو نہیں رہا تھا مگر اس کے قریب ضرور تھا۔

کیمیائی تجزیے سے انکشاف ہوا کہ دریا کا پانی بنیادی طور پر بارش کا پانی تھا اور محقق کے خیال میں بارش کا پانی جب زمین کے نیچے گیا تو زمینی توانائی سے گرم ہو گیا۔