فرینکفرٹ: (روزنامہ دنیا) جرمنی میں زمین سے 160 میٹر بلند اور 1.7 کلو میٹر طویل پل 483 ملین یورو (83ارب 58کروڑ 31 لاکھ 44 ہزار پاکستانی روپے )کی لاگت سے 8سال میں مکمل کر لیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جرمنی کا دوسرا بڑا پل بھی ہے جس کا افتتاح کل کیا جائے گا، افتتاحی تقریب میں لوگ پل پر چہل قدمی کر سکیں گے۔ ہوخ موزل بروکے نامی یہ پل آئیفل اور ہنسرک کے علاقوں کو ملانے والے 25کلو میٹر طویل ایک نئے روٹ کا حصہ ہے۔
جرمنی کا سب سے بلند پل باڈن ووٹمبرگ میں ہے اور اس کا نام کوخرٹال برج ہے، یہ پل زمین سے 185 میٹر بلند ہے۔