دریا پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Last Updated On 18 November,2019 11:01 am

نیو یارک: (روزنامہ دنیا) امریکہ میں سخت سرد موسم کے باعث امریکی ریاست مین کے دریا پر دیوہیکل برف کی پلیٹ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ‘مین’ کے ٹاؤن ہینسویلے میں دریا پر برفیلے موسم نے قدرت کا حسین نظارہ تخلیق کر ڈالا۔برفانی موسم کے باعث جہاں دریا جم گیا وہیں اس کی تہہ پر جمی برف خود بخود 80 فٹ قطر کی بڑی آئس پلیٹ کی شکل میں بدل گئی۔

دریا کی سطح پر موجود برفیلی پلیٹ پانی کے بہاؤ کے ساتھ ساتھ گھڑی کی مانند مسلسل گھوم رہی ہے جو سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ سیاح یہاں پہنچ کر یہ مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔