لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں زندہ سانپوں سے لاکھوں لوگ ڈرتے ہیں، چاہے وہ بیشک مرے ہوئے ہی کیوں نہ ہوں، زہریلے یا نقصان پہنچانے والے جانور دیکھ کر انسان کے اعصاب کام کرنا بھی چھوڑ دیتے ہیں تاہم کچھ ایسے بہادر لوگ بھی موجود ہیں جو کسی بھی خطرے کا سامنا کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار رہتے ہیں۔
ایک حیران کن خبر ویتنام سے آئی ہے جہاں بچے مردار سانپ کیساتھ کھیل رہے ہیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو ویتنام کے نواحی علاقے کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 بچے بلا خوف و خطرے مردار اژدھے کے ساتھ رسی کودنے والا کھیل کھیل رہے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ویتنام میں ریکارڈ کی جانے والی ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ چکے اور بچوں کی بہادری پر حیرانی کا اظہار کررہے ہیں۔
ویتنام میں بچوں کا سانپوں کے ساتھ کھیلنا معمول کی بات ہے۔ ویڈیو کے پس پردہ ایک خاتون کی آواز بھی آرہی ہے جو بچوں کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔