نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت سے ایک حیران کن خبر آئی ہے جس کے مطابق ایک شخص 20 برس سے روانہ بھوک مٹانے کیلئے مٹی کھاتا ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق اندرا پردیش میں واقع ضلع کاڈاپا کے گاؤں کلاساپاڈو سے تعلق رکھنے والے 48 سالہ نوکالا کوٹشی وارا راؤ 20 برس سے روزانہ بھوک مٹانے کے لیے مٹی کھاتے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق ادھیڑ عمر شخص ریکارڈ بنانے کے لیے نہیں بلکہ مجبوری، بھوک کے عالم میں مٹی کھاتا ہے حیران کن طور پر 20 سال سے روزانہ مٹی کھانے کے باوجود نوکالاشی کسی بھی بیماری میں مبتلا نہیں بلکہ صحت مند زندگی بسر کر رہا ہے۔
سوئنگ ٹی وی کی جانب سے شیئر ہونے والی ویڈیو میں 48 سالہ شخص کو مٹی کھاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ نوکالا کوٹشی مٹھی میں مٹی بھر کر بغیر پانی کے اسے کھاتا ہے اور اُسے کوئی مشکل نہیں ہوتی۔
اس موقع پر نوکالا کوٹی وارا راؤ کا کہنا ہے کہ مجھے اب بالکل بھی پریشانی نہیں ہوتی کیونکہ مٹی کھانے کی عادت پڑ چکی ہے، 28 برس کی عمر سے میں نے مٹی کھانا شروع کی اور اب تک مجھ پر کوئی منفی اثرات نہیں ہوئے، میرے دانت بھی بالکل ٹھیک ہیں اور میں بغیر کسی مشکل کے سخت چیز بھی دانتوں سے توڑ لیتا ہوں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 78 سالہ خاتون کی ویڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے جو اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے گزشتہ 6 برس سے روزانہ دو کلو مٹی کھا رہی ہیں۔ ان خاتون کا نام کوسمہ وتی اور تعلق بھی انڈیا سے ہی ہے۔