نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے دسویں جماعت میں فیل ہونے کے بعد 35 چھوٹے جہاز بنا کر ملک بھر تہلکہ مچا دیا۔
بھارتی میڈیا ایشین نیوز انٹرنیشنل (اے این آئی) نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتےر ہوئے بتایا کہ ریاست گجرات کے شہر برودہ سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ پرنس پنچال نامی نوجوان دسویں کے امتحان میں 6 مضامین میں فیل ہوگیا تھا۔ امتحان میں فیل ہونے پر انٹرنیٹ کی مدد سے 35 چھوٹے جہاز بنا دیے۔
He says,"I want to clear class 10 first.I feel heaviness in my head,when I sit to study.People in my colony call me Taare Zameen Par wala ladka #Gujarat
— ANI (@ANI) November 13, 2019
پرنس پنچال کے بنائے ہوئے طیارے انتہائی ہلکے وزن کے ہیں جو شاندار طریقے سے پرواز کرتے ہیں، ان جہازوں کو ریموٹ کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔ پہلا جہاز پینا فلیکس میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کی شیٹ کی مدد سے بنایا تھا ۔
پرنس پنچال کا کہنا ہے کہ وہ دسویں کا امتحان پاس کرنا چاہتا ہے لیکن جب پڑھنے کیلئے بیٹھتا ہے تو اس کا سر بھاری ہونے لگتا ہے۔ میری کالونی میں رہنے والے لوگ مجھے کہتے ہیں کہ یہ تارے زمین پر فلم والا لڑکا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے دادا نے میری بہت زیادہ مدد کی، میں نے زیادہ تر اپنا وقت انٹرنیٹ پر گزارا، میں اتنی سخت محنت کی جس کا مجھے صلہ مل گیا، میں نے اپنی کچھ ویڈیوز بنا کر ویڈیوز کی مشہور ویب سائٹ یوٹیوب پر بھی اپ لوڈ کیں۔