میکسیکوسٹی: (روزنامہ دنیا) دنیا میں چٹ پٹے مزیدار کھانا کھانے کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن میکسیکو کے عوام کا دل مزیدار ٹاکو کھانے کا یوں للچایا کہ دنیاکی سب سے لمبی ٹاکو لائن ہی بنا ڈالی اور عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق میکسیکو میں 25 ماہر شیفس اور 150 رضا کاروں نے 12 گھنٹوں کی محنت کے بعد 15سو کلو گوشت اور 12سو کلو ٹورٹیلا اور مختلف ساسز سے 335 فٹ لمبی ٹاکو کی لائن تیار کی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔
اس ریکارڈ کو جلد باقاعدہ ورلڈ ریکارڈ بک میں رجسٹرڈ کیا جائیگا، واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 246 فٹ لمبی ٹاکو لائن کا تھا۔