وینکوور: (روزنامہ دنیا) دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں جس کی وجہ سے معمولات زندگی تو متاثر ہو ہی رہے ہیں تاہم قدرت کے حیرت انگیز نظارے بھی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایسا ہی خون جما دینے والی سردی میں قدرت کاحیرت انگیز منظر اُس وقت دیکھنے کو ملا جب یخ بستہ موسم میں بلبلا بھی برف بن گیا۔ کینیڈا میں ایک شہری نے صابن کے پانی سے بلبلا بنایا اور منفی 20 ڈگری درجہ حرارت میں بلبلا برف میں تبدیل ہوتا دکھائی دیا۔
چند لمحوں کے دوران بلبلے کا برف میں تبدیل ہونے کا منظر جتنا حیرت انگیز تھا اتنا بھی دلکش بھی تھا۔ اس پر ایسے شاندار نقش و نگار بنے نظر آئے جیسے کسی ماہر آرٹسٹ نے کتنے مہینوں کی محنت سے انتہائی نفیس کام کیا ہو۔