جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر بلند ترین غارسے گزرنے کا کارنامہ

Last Updated On 20 November,2019 12:29 pm

شنگھائی: (روزنامہ دنیا) کچھ منفرد کر دکھانا ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ کھیل ہے، 2 فرانسیسی نوجوانوں نے جیٹ پاور سوٹ پہن کر نہ صرف مہم جوئی کا شوق پورا کیا بلکہ موقع پر موجود افراد سے خاصی داد بھی سمیٹی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ونسنٹ فلپ ریفٹ اور فریڈرک یووس فوگین نامی نوجوانوں نے جان جوکھم میں ڈال کر بالآخر اپنے بچپن کی خواب پورا کر ہی لیا، دونوں مہم جو چین کے شہر ژیانگ جیاجی کے پہاڑ تیان من پر پہنچے اور جیٹ پاور ونگ سوٹ پہن کر ہیلی کاپٹر سے چھلانگ لگا دی۔

انہوں نے نہ صرف جیٹ پاور ونگ سوٹ جمپنگ کا شوق پورا کیا بلکہ 240 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے تیان من کی بلند ترین قدرتی غار سے گزرنے کا کارنامہ انجام دے کر دیکھنے والوں کو حیران کر دیا، موقع پر موجود افراد نے دونوں نوجوانوں کو خوب داد دی۔