کرائسٹ چرچ: (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ میں طیارے کے قریب آسمانی بجلی گرنے کے منظر کو فوٹو گرافر نے مہارت کیساتھ کیمرے میں قید کر لیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ نیوزی لینڈ کے بڑے شہروں میں سے ایک کرائسٹ چرچ میں پیش آیا، جب طیارہ ایئر پورٹ پر موڑ کاٹ رہا ہے اس دوران جہازپر آسمانی بجلی گرتی ہے، فوٹو گرافر فوری طور پر کیمرے سے تصویر اُتار لیتا ہے۔
اماراتی کمپنی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ فیس بک پر لکھا کہ ہمارے لیے یہ منظر حیران کن تھا، اماراتی طیارہ طوفان تھمنے کا منتظر تھا۔
نیوزی لینڈ کی محکمہ موسمیات نے اس جگہ پر گرج چمک کیساتھ تیز بارش کی پہلے ہی پیشگوئی کی ہوئی تھی۔
کیمرے کی طرف سے اتارے گئے یہ لمحات سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئے ہیں جسے ہر کوئی دیکھ کر ششدر رہ گیا ہے اور ہر کوئی تصویر اتارنے والے کیمرے مین کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔