ویانا: (روزنامہ دنیا) آسٹریا میں ایک چور جھانسہ دے کر 20 ٹن چاکلیٹ لے کر فرار ہوگیا جس کی مالیت 50 ہزار یورو(86لاکھ روپے پاکستانی) ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریا کی فیکٹری سے چاکلیٹ کے پیکٹ بیلجیئم بھیجے جانے تھے جس کیلئے ہنگری کی کمپنی کو کنٹریکٹ دیا گیا جس نے چیک ریپبلک کی ایک کارگو کمپنی کو یہ کام سونپ دیا۔
آسٹریا کی فیکٹری کے عملے نے ٹرک پر چاکلیٹ کے پیکٹ لاد دئیے جو چور لے اڑا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ جعلی دستاویزات رکھنے والا ڈرائیور کارگو کمپنی کا ملازم نہیں تھا اور ٹرک کی نمبر پلیٹ بھی جعلی تھی۔