82 سالہ معمر خاتون کا چور پر تشدد، مار مار کر ادھ موا کر دیا

Last Updated On 26 November,2019 01:57 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) یوں تو دنیا بھر میں مانا جاتا ہے کہ بزرگ عمر میں داخل ہونے والی خواتین اپنی روز مرہ زندگی گزارنے میں بہت مشکلات کا سامنا کرتی ہیں لیکن اس باتوں کو نیو یارک میں ایک خاتون نے مسترد کرتے ہوئے ثابت کیا کہ وہ تاحال فٹنس ہیں، نیو یارک میں 82 سالہ بوڑھی خاتون باڈی بلڈر نے اپنے گھر میں گھسنے والے ایک شخص کو مار مار کر ادھ موا کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’’ڈیلی میل‘‘ کے مطابق ویلی مرفی نامی خاتون ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر ہیں اور مقامی انسٹیٹیوٹ میں روزانہ وزن اُٹھانے کیساتھ ساتھ معمول کیساتھ ورزش کرتی رہتی ہیں۔

خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے ضعیف العمر باڈی بلڈر خاتون کا کہنا تھا کہ رات کے وقت جب میں سونے کے لیے کمرے کی طرف جارہی تھی تو ایک آدمی نے ان کے گھر کا دروازہ پیٹنا شروع کر دیا، وہ آدمی دروازہ پیٹتے وقت اپنے لیے ایمبولینس بلوانے کی درخواست کر رہا تھا۔

82 سالہ باڈی بلڈر نے کہا کہ انہوں نے پولیس کو کال کی تاکہ وہ شخص ان گھر میں نہیں گھس پائے مگر وہ بے حد غصے میں تھا اور اس نے گھر کا دروازہ توڑ ڈالا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ گھر میں اکیلی رہتی ہیں اور بوڑھی ہیں لیکن ایک مضبوط عورت ہوں میں ایک باڈی بلڈر ہوں اور وہ شخص ایک غلط گھر میں گُھس گیا تھا۔

خاتون کا کہنا تھا کہ میں نے اس آدمی پر اپنے گھر کی چیزوں سے حملہ کرنا شروع کیا اور سب سے پہلے میں نے اسے میز اُٹھا کر اسے ماری، اس میز کے پائے لوہے کے بنے تھے، میز کے پائے ٹوٹ گئے جس کے بعد میں نے پائے سے اس پر وار کرنا شروع کیے۔ 

معمر خاتون کا مزید کہنا تھا کہ اس کے بعد میں اپنے باورچی خانے سے ایک شیمپو کی بوتل لے کر آئی اور وہ بوتل میں نے اس شخص کے منہ پر انڈیل دی جس کے بعد بھی میں نے جھاڑو سے اس شخص کو خوب مارا جس سے وہ لاغر ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 225 پاؤنڈ تک وزن اٹھاتی ہوں تو میں نے اس آدمی کو بھی گھسیٹ کر گھر سے باہر نکالنے کی کوشش کی، وہ آدمی بہت بھاری تھا میں اسے گھر سے نکالنے کی کوشش کر ہی رہی تھی تو اسی دوران پولیس بھی آگئی۔ 

 

باڈی بلڈر ضعیف خاتون نے کہا کہ پولیس اس آدمی کو ایمولینس میں اٹھا کر لے گئی اور میں بہت خوش تھی کہ میں نے ایسے شخص کو ایمبولینس تک پہنچا دیا۔