مرغے کا قتل: لاش کا پوسٹمارٹم، 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج

Last Updated On 24 November,2019 07:01 pm

نئی دہلی: (نیٹ نیوز) بھارت میں مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہارکے بہابہو ضلع کی پولیس نے مرغے کو قتل کرنے پر 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مرغے کی لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ویٹرنری ہسپتال منتقل کردیا۔

ترزپور گاؤں کی رہائشی خاتون کملا دیوی درگاوتی نے تھانے میں دی گئی درخواست میں کہا کہ مرغا ہمارے فیملی ممبر کی طرح تھا، 7 افراد گھر میں داخل ہوئے اور مرغے کو قتل کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں نے مرغے کو گردن پر بلیڈ سے حملہ کرکے قتل کیا۔