ریاض: (روزنامہ دنیا) سعودی عرب میں پرانی گاڑیوں کی نمائش میں ایسی تباہ حال کار رکھی گئی ہے جو آتشزدگی کے باعث ٹین ڈبہ بن کر رہ گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق حیران کر دینے والی بات یہ ہے کہ اس کار کے موجودہ مالک نے اسے امریکا میں ہونے والے عالمی نیلام گھر سے 30 لاکھ ریال میں خریدا تھا، کار کو بیچنے اور خریدنے والے دونوں سعودی شہری ہیں۔
امریکی کار ساز کمپنی کی 1961 میں تیار کی گئی ایسی صرف 34 کاریں موجود ہیں جو کمپنی نے اپنے اہم اور مالدار صارفین کیلئے خصوصی طور پر تیار کی تھیں، اس کار میں عام انجن کے بجائے ریسنگ کار کا انجن لگا ہوا ہے۔