استنبول: (روزنامہ دنیا) ترکی میں ایک پراسرار شخص اب تک سامنے نہیں آ سکا جو کئی ماہ سے غریب افراد کے راشن اور دیگر اخراجات کیلئے رقم فراہم کر رہا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق استنبول کے نواحی علاقے تزلا میں عموماً مزدور اور مچھیرے رہتے ہیں، یہاں کے لوگ اس وقت حیران ہو جاتے ہیں جب ان کے دروازے کے باہر لفافے میں رقم ملتی ہے۔
قصبے میں راشن کی سب سے بڑی دکان میں ایک شخص اکثر آتا ہے جس کے ساتھ چار افراد خطیر رقم لئے کھڑے ہوتے ہیں اور ادھار لینے والوں کا حساب چکتا کر دیتا ہے۔ وہ شخص استنبول کے غریبوں کو مزید رقم بھی دیتا ہے۔ حیران کن انداز میں مالی مدد کرنے والے مہربان کے اہل علاقہ انتہائی مشکور دکھائی دیتے ہیں جبکہ نامعلوم ‘مہربان’ نے شائد اپنی پہچان چھپانے کی قسم کھا رکھی ہے کہ اتنے عرصے بعد بھی وہ سامنے نہیں آیا۔