ریلوے پل سے جھولا لٹکا کر خطرناک کرتب

Last Updated On 29 November,2019 10:03 am

جبل جانہ: (روزنامہ دنیا) ایڈونچر کے شوقین افراد خطروں سے کھیلنا پسند کرتے ہیں لیکن کچھ سر پھرے شوق کی تسکین کچھ اس طرح سے کرتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نظر آنے والے ڈنکنگ ڈیولز نامی خطروں کے کھلاڑیوں کے گروپ نے سلوانیا کے دارالحکومت جبل جانہ کے ریلوے برج سے جھولا لٹکا کر کرتب دکھاتے ہوئے نیچے دریا ساوا میں چھلانگ لگانے کا دلچسپ مظاہرہ کیا۔

ڈنکنگ ڈیولز گروپ میں شامل 4 نوجوانوں کی عمریں 22 سے 28سال ہیں اور ان کا تعلق روس سے ہے۔ چاروں نوجوان پیشہ وارانہ کرتب باز ہیں اور استعمال کیا جانے والا جھولا بھی کوئی عام نہیں اسے “انورٹڈ رشیئن سونگ” کہا جاتا ہے۔