پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس میں ایک مسافر رش کے باعث ٹرین میں کھڑکی سے سوار ہو گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے سے قبل اپنی جیکٹ اتار کر ٹرین کے اندر بیٹھے شخص کو دی اور کھڑکی سے ٹرین کے اندر داخل ہو گیا۔
سوشل میڈیا پر مسافر کی اس حرکت پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ یاد رہے کہ فرانس میں صدر ایمانویل میکرون کی متنازع پنشن اصلاحات کیخلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔