سیئول: (ویب ڈیسک) دنیا بھر میں کسی بھی ملک کی فوج بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے، تاہم چند روز قبل ایک خبر نے سب کو حیران کر ڈالا تھا کہ جنوبی کوریا میں فوجی جوان نے اپنی جنس تبدیل کر لی۔ اب اس حوالے سے مزید ایک خبر آئی ہے، ملکی حکام نے جنس تبدیل کرنے پر فوجی جوان کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے فوجی اہلکار نے دوران سروس جنس تبدیل کرلی جس پر کورین آرمی نے اسے فوج سے نکالتے ہوئے کہا کہ یہ سزا قواعد توڑنے پر سنائی گئی ہے جبکہ برطرف اہلکار نے اپنی ہی فوج کیخلاف عدالت جانے کااعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا میں مرد فوجی نے ’جنس‘ تبدیل کر لی
خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا سے تعلق رکھنے والے ’ٹرانسجینڈر‘ 22 سالہ فوجی بیون ہوئی سو نے ملازمت کے وقت اپنی جنس مرد لکھوائی تھی تاہم کچھ عرصہ بعد انہوں نے اپنی ہی مرضی سے جنس تبدیل کر لی جس پر فوج نے انہیں قواعد سے روگردانی کا مرتکب قراردیا اور نوکری سے برخاست کردیا۔بیون کا کہنا ہے کہ اس نے ذہنی مسائل کی وجہ سے سرجری کروائی ہے۔
دوسری جانب بائی سالہ بیون ہوئی سو کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریائی فوج میں عدم برداشت کی جڑی بہت گہری ہیں۔ جنسی شناخت کے حوالے سے فوج میں دقیانوسی خیالات پائے جاتے ہیں اور وہ اس کیخلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔