چلی: (روزنامہ دنیا) خطروں سے کھیلنا یوں تو ایڈونچر کے شوقین منچلوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا ہے تاہم ان میں سے کچھ سر پھرے اپنا شوق پورا کرنے کیلئے خطرناک راستوں کا سفر بھی با آسانی کر لیتے ہیں اور ایسے کارنامے انجام دیتے ہیں کہ دیکھنے والے حیران رہ جائیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق خطروں کا ایک کھلاڑی ایڈونچر کا شوق پورا کرنے کیلئے چلی کی بلند آبشار پر پہنچ گیا۔ ڈینی جیکسن نامی امریکی کھلاڑی نے چلی کی134 فٹ بلند سالٹو ڈیل ماول نامی آبشار پر نہ صرف کائیکنگ کا شوق پورا کیا بلکہ اس دوران خوب کرتب بھی دکھائے۔
دیکھنے والے پہلے تو تشویش کا شکار ہوئے لیکن جب انہوں نے نوجوان کی شاندار پرفارمنس دیکھی تو خوب داد دی، بچے بھی خوب محظوظ ہوئے۔