گلہری گھر بنانے کیلئے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ جمع کرنے لگی

Last Updated On 27 February,2020 10:43 am

لندن: (روزنامہ دنیا) گلہری نے اپنا گھر بنانے کیلئے پلاسٹک کے شاپنگ بیگ جمع کرنے شروع کر دئیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے دارالحکومت لندن کے علاقے بورو آف ہرینگے میں گلہری ایک درخت پر اپنا گھر بنانے کیلئے پلاسٹک بیگ جمع کر رہی ہے، اس کی یہ کاوش ایک فوٹوگرافر نے اپنے کیمرے میں قید کر لی۔

فوٹوگرافر ہنری جیکب کی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک گلہری پلاسٹک کے شاپنگ بیگ اٹھا ئے لے جا رہی ہے، شاپنگ بیگ درخت تک لے جانے میں گلہری کا خاصا وقت لگا تاہم اس نے ہمت نہ ہار کر ایک مثال قائم کر دی۔