ریوڈی جنیرو: (روزنامہ دنیا) عام طور پر نومولود بچوں کی روتے یا سوتے ہوئے تصاویر سامنے آتی ہیں مگر انٹرنیٹ پر ایک ایسے بچے کی تصویر وائرل ہوئی جس نے پیدائش کے چند سیکنڈ بعد ہی ڈاکٹر کو غصے سے گھورنا شروع کر دیا۔
میڈ یا رپورٹس کے مطابق برازیل سے تعلق رکھنے والی خاتون لسبیلہ پریرا کے ہاں رواں ہفتے بچے کی پیدائش ہوئی، لیبر روم میں موجود نرس نے بچے کی تصویر لی جو غصے سے ڈاکٹر کو دیکھ رہا تھا۔ بچے کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر ہوئی جسے دیکھ کر صارفین بھی ششدر رہ گئے کیونکہ انہوں نے بھی ایسا بچہ پہلی بار ہی دیکھا تھا۔
رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش برازیل میں واقع ریو ڈی جنیرو نامی ہسپتال میں ہوئی۔ ڈاکٹرز اور نرسوں نے نومولود کے انداز کو منفرد قرار دیا اور سب نے اُس کے ساتھ سیلفیاں بنائیں۔