2 کبوتروں نے بھارتی طیارے میں مسافروں کو پریشان کردیا

Last Updated On 02 March,2020 03:41 pm

جے پور: (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک مسافر بردار طیارے میں دو کبوتروں کی موجودگی سے پرواز کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

حیدر آباد میں سردار ولبھائی پٹیل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر جے پور جانیوالی پرواز میں 180 مسافر موجود تھے اور طیارہ اڑان بھرنے ہی والا تھا کہ طیارے میں دو کبوتر گھس آئے۔

کبوتروں کی طیارے کے اندر مسافروں کے سروں سے اوپر پرواز کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کبوتر طیارے میں محو پرواز ہوتا ہے اور داخلی راستہ نہ ملنے پر دوبارہ واپس آتے ہیں۔