میکسیکوسٹی: (روزنامہ دنیا) سائنس فکشن ناولوں میں انسانوں کو ناموں کی جگہ نمبر دیئے جاتے ہیں لیکن میکسیکو کے نوجوان کا اصلی اور قانونی نام ہی ’’سیرو سیرو تریس‘‘ (زیرو زیروتھری) ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ نام اس کے والدین نے رکھا تھا اور اسے باقاعدہ طور پر رجسٹر بھی کروایا تھا۔ ہسپانوی زبان میں اس نوجوان کا پورا نام ’’سیرو سیرو تریس ملر سانتوس چیبلی‘‘ ہے جس کی بدولت اس نوجوان نے عجیب و غریب ناموں کا ایک مقابلہ بھی جیت لیا۔
یہ مقابلہ میکسیکو کی مقامی پیزا کمپنی نے منعقد کیا اوراسے 49 پیسو(400روپے پاکستانی ) اور 2 پیزے انعام میں ملے۔