کینبرا: (روزنامہ دنیا) بلی کو شیر کی خالہ کہا جاتا ہے لیکن ایک وقت ایسا بھی تھا جب خود شیر کی جسامت بلی جتنی ہوا کرتی تھی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ساؤتھ ویلز کے ماہرین نے کوئنزلینڈ کے علاقے سے ایک جانور کی ہڈیاں دریافت کی ہیں جو ایک بلی کے جسامت والے شیر کی ہیں۔
بلی کے برابر شیر نے ہزاروں لاکھوں برس حکومت کی اور اب سے 35 ہزارسال قبل ان کی پوری نسل ناپید ہو گئی اور اب صرف ان کے آثار ہی دستیاب ہیں۔ بڑی تعداد میں ملنے والے ان کے رکازات کو دیکھ کر ماہرین ان کی ناپیدگی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔