ٹوٹا پھوٹا نظر آنے والا لیکن مہارت سے بنایا گیا فرنیچر

Last Updated On 02 March,2020 03:38 pm

آکلینڈ: (نیٹ نیوز) زیر نظر تصویر میں ٹوٹاپھوٹا فرنیچر بہت مہارت سے بنایاگیاہے ، اس فرنیچر کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

شوقین لوگ انہیں منہ مانگے داموں خرید رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے دارالحکومت آکلینڈ میں ہینک ورہوف نامی بڑھئی کو عجیب وغریب فرنیچر بنانے کا بہت شوق تھا۔

اس لئے وہ اپنے گھر میں بنی ہوئی ورکشاپ میں تجربات کرتا رہا اور لکڑیوں کو انوکھے طریقے سے جوڑ کر ایسے فرنیچر میں تبدیل کر دیا جو بظاہر ٹوٹا پھوٹا دکھائی دیتا ہے لیکن درحقیقت وہ مکمل، سالم اور درست حالت میں ہوتا ہے۔