ماسکو: (روزنامہ دنیا) روس میں خطروں کے کھلاڑیوں نے ایک گہری منجمد جھیل پر ہیلی کاپٹر، ٹرک، بوٹ اور موٹر بائیکس کے شاندارسٹنٹس پیش کئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے سرد ترین مقام سائبیریا کی بائیکل نامی منجمد جھیل پر خطروں کے کھلاڑیوں نے ایک فیسٹیول کا اہتمام کیا اور منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ کے خون جما دینے والے سرد موسم میں برفیلی جھیل پر میلہ سجایا۔
اس دوران تیز ترین رفتار سے ہیلی کاپٹر، ٹرک، بوٹ اور موٹر بائیکس دوڑاتے ہوئے خوب ریس لگائی گئی۔ اس شاندار ریس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔