برسلز: (روزنامہ دنیا) بیلجیئم کے تحقیقی ماہرین نے مکھیوں اور حشرات کی چربی سے مکھن بنانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین نے جو مکھن تیار کیا اُس میں گائے کے دودھ کے بجائے مکھیوں اور دیگر حشرات کی چربی استعمال کی گئی۔ تیار کیا جانے والا مکھن دوسرے سے مشترک تو نہیں البتہ مستقبل میں اسے متبادل کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس تجربے کے دوران یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ کرہ ارض پر پائے جانے والے چھوٹے سے چھوٹے جاندار میں کیا کیا خصوصیات پائی جاتی ہیں۔