انٹارکٹکا: (روزنامہ دنیا) برف سے ڈھکے براعظم انٹارکٹکا میں برفباری کے بعد سڑک خون سے رنگ گئی جس کی تصاویر وائرل ہو گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹارکٹکا میں برف باری کے بعد سڑک خون سے رنگ گئی، سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ سرخ رنگ کی برف کم سورج کی روشنی کی عکاسی کرتی ہے اور تیزی سے پگھلنے کا سبب بنتی ہے۔
سائنس دانوں کے طابق آب و ہوا کی تبدیلی میں معاون ایک گیس کی وجہ سے برف نے خون کا سرخ رنگ اختیار کیا۔ انٹارکٹکا میں ورناڈسکی ریسرچ بیس میں کام کرنیوالے سائنس دانوں نے اسے ’’راسبیری آئس ‘‘ کا نام دیا ہے۔