لیما: (روزنامہ دنیا) کئی لاطینی امریکی ممالک میں مرغوں کی لڑائی اور بل فائٹنگ کو ایک ثقافتی سرگرمی و روایت کے طور پر دیکھا جاتا ہے اوراب پیرو کی اعلیٰ ترین عدالت نے ان پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملک میں مرغوں اور بیلوں کی لڑائی پر پابندی نہیں لگائی جائے گی۔ عدالت کی صدر ماریانیلا مرنڈا نے بتایا کہ ایسی لڑائیوں کو غیر آئینی قرار دینے کیلئے مطلوبہ ووٹ نہیں ملے۔
ماریا نیلا مرنڈا ان 3 ججوں میں سے ایک ہیں، جو پابندی کے حق میں تھیں تاہم 5 مطلوبہ ووٹ نہ ملنے کی وجہ سے پابندی نہیں لگائی جا سکی۔