سڈنی: (روزنامہ دنیا) 18 فٹ لمبا اور 5 کلو وزنی اژدھا بھوک کی وجہ سے تولیہ نگل گیا، جسے ڈاکٹرز نے آپریشن کر کے نکال لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز میں ایک خاتون اپنے پالتو اژدھے کو لے کر جانوروں کی ہسپتال پہنچی اوربتایا کہ اژدھے کا پیٹ چند دنوں سے غیر معمولی نظر آرہا ہے اور وہ سست بھی ہو گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے چیک کرنے بعد بتایا کہ اس اژدھے کے پیٹ میں کپڑا ہے جس پر اس کا آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے آپریشن سے پہلے اژدھے کو بے ہوش کیا اور پھر اپنی کارروائی مکمل کی، آپریشن کے دوران خاتون بھی وہیں موجود رہیں۔